گلگت (نیوز ڈیسک)آغاخان یونیورسٹی کی بنائی ہوئی حیات ایپ نے بین الاقوامی ڈیجیٹل ہیلتھ ایوارڈز 2023میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی نے کافی عرصہ پہلے صحت و تندرستی سے متعلق حیات ایپ بنائی ،جس نے بین الاقوامی ڈیجیٹل ہیلتھ ایوارڈز 2023 میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ حیات ایپ کو بیسٹ موبائل ڈیجیٹل ہیلتھ ریسورسز کی وجہ سے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔اس حوالے سے گلگت بلتستان کے سیکریٹری صحت ثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کی وجہ سے ڈاکٹر اور طبی عملے پربوجھ کم ہوا ہے ، گورننس کا عمل بھی تیز ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ ایپ 2019 میں لانچ ہوئے جس سے اب تک 4 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
