اہم خبریں

قوم 10 نومبر تک عام انتخابات کی پوری امید رکھے، خرم دستگیر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 2023 میں انتخابات کئی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو 10 نومبر تک نئی حکومت کے لیے ووٹ ڈالنے کی امید رکھنی چاہیے۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نےایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہییہ انتخابات کا سال ہے، میں پوری طرح سے امید کرتا ہوں اور توقع ہے کہ اگر وزیر اعظم ایک یا دو دن پہلے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا انتخاب کریں گے،پاکستان کے عوام کو اپنی نئی حکومت میں ووٹ دینے کی پوری توقع کرنی چاہیے، 10 نومبر کو یا اس سے پہلے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 12 اگست کو پارلیمنٹ خود ہی تحلیل ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں