اہم خبریں

کراچی مئیر انتخابات میں پولیس گردی قابل افسوس ہے،دردانہ صدیقی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی مئیر انتخابات میں پولیس گردی شدیدقابل افسوس ہے،کراچی میں پولیس کے ذریعے اکثریت کواقلیت بنانےکےشدید مذمت کرتے ہیں اور سندھ حکومت کی اس غنڈہ گردی کےخلاف صوبائی اورضلعی ہرسطح پراحتجاج ہو گا۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نےادارہ نورحق میں حافظ نعیم الرحمن،ناظمہ کراچی اسماء سفیر اورجماعت اسلامی و پی ٹی آئی کی نومنتخب خواتین سٹی کونسلرز سےملاقات کےدوران کیا۔انہوں نےکہا کہ کراچی میں دھاندلی نےقومی انتخابات کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں- جماعت اسلامی کےامیدوارحافظ نعیم الرحمن کوکراچی والوں نےصرف ووٹ ہی نہیں دیئے بلکہ ان کی شخصیت کااحترام کیاہےپیپلزپارٹی نے جس جعل سازی اور دھوکہ دہی کےساتھ مئیر شپ حاصل کی ہے اس سے تو شکست لاکھ درجہ بہتر ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ کامیابی اس ظاہری دنیا میں ملے یا اس حقیقی دنیا میں یہ ہمارے رب کی ہی عطا ہے،کامیاب وہ ہے جس کو اللہ نے اپنے راستے کےلئے چن لیااوراللہ کے راستے کے مجاہد کبھی مایوس نہیں ہوتے نہ تھک کر بیٹھتے ہیں ان کا سفررضائے الٰہی کی منزل کاسفر ہے، باطل کو ناکوں چنے چبوانے کےلئے یہ مجاہد کل بھی کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں اوران شاءاللہ کھڑے رہیں گے۔اس موقع پر معتمدہ تسنیم معظم ،نائب قیمات عطیہ نثار،رعنا فضل اور طیبہ عاطف نگران سیاسی سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

متعلقہ خبریں