لندن (اے بی این نیوز)پاکستان آرمی کی برطانیہ میں شاندار کارکردگی ،نظم و ضبط اورملٹری ڈرل کے حوالے سے پاکستان آرمی ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔برطانیہ میں ملٹری ڈرل کے معیار کو جانچنے کیلئے انٹرنیشنل پیس سٹکنگ 2023 کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔مقابلوں میں پاکستان آرمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان آرمی نے 2018 میں پہلی بار انٹرنیشنل پیس سٹکنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ سال 2021 میں کو رونا کی وبا کی وجہ سے مقابلے منسوخ کر دیئےتھے ۔ سال 2023 کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے حوالدار کو بہترین انفرادی ڈرل سارجنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ 2023 میں کل 16 ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب میں پاکستان سے کل پانچ ڈرل سارجنٹس نے حصہ لیا۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مایہ ناز ڈرل سکواڈکی کارکردگی کو برطانوی ناظرین کی طرف سےپسند کیا گیا۔















