اہم خبریں

لیہ اراضی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی ، عظمیٰ خان،شوہر احد مجید اینٹی کرپشن عدالت طلب

لاہور(اے بی این نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کو لیہ اراضی کیس میںاینٹی کرپشن نے آج طلب کرلیا ۔اینٹی کرپشن نے کل طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا تھا،اینٹی کرپشن حکام نے عظمیٰ خان اور انکے شوہراحد مجید کو بھی لیہ کرپشن کیس میں طلب کرلیا۔،اینٹی کرپشن کے پاس چیئرمین پی ٹی آئی فیملی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔ نائب تحصیلدار نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اسے غیر قانونی کام کیلئے بنی گالہ سے کال آئی تھی،ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی آئی اور دیگر کو آج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں