اہم خبریں

جمہوریت بہترین انتقام ہےجس کاکل عملی مظاہرہ پیپلز پارٹی نےکردکھایا،شیخ رشید احمد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وقت بتائےگامیئرکی سیٹ کی خاطر پیپلزپارٹی نےجماعت اسلامی کو دور کرکے کیا کھویا کیا پایا، کراچی میئرکےالیکشن کےبعدجوصاف شفاف الیکشن کےخواب دیکھ رہےہیں وہ شرمندہ تعبیرہوں گے۔عوام خودکشیاں کررہی ہے۔حکمران غیرملکی دوروں پرہیں۔ لطیف کھوسہ جیسےناموروکیل کےگھرحملہ خطرے کی گھنٹی ہے۔کوئی بھی بڑاحادثہ ہوسکتاہے۔جمہوریت بہترین انتقام ہےجس کاکل عملی مظاہرہ پیپلز پارٹی نےکردکھایاممبرکسی کی کیاخدمت کریں گےاُن کوخودخدمت کی ضرورت ہے9لاکھ عوام کاووٹ3لاکھ ووٹوں کےسامنے بےبس ہوگیا باوجود اکثریت کےجماعتی اسلامی اورپی ٹی آئی کامیئرنہیں بن سکاکراچی کاانتخاب قومی الیکشن کاٹریلرہےآنکھیں کھل جانی چاہئیں۔۔پوری دنیاہمیں سمجھانے کی کوششیں کررہی ہےلیکن ہم سمجھ سے عاری ہیں ملک کومعاشی حادثےکیطرف لےکرجارہےہیںآئی ایم ایف دیوالیہ ہونےسےبچاناچاہتاہےلیکن حکمران دیوالیہ کیطرف لےجاناچاہتےہیں تاکہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگاسکیں ڈیفالٹ گھر کے دروازےپردستک دےرہاہے

متعلقہ خبریں