اہم خبریں

سپریم کورٹ کی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت

سلام آ باد (نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت د یتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے، کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا ہے، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے ۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، اسد عمر اور فوادچوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہوا ۔ سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کارروائی جاری رکھے ، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے ، کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا ، سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ۔ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے ، الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس کے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کئے تھے ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے، جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے عوام سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے اور توہین آمیز ریمارکس دیے۔

متعلقہ خبریں