اہم خبریں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال ہر جائزہ اجلاس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اجلاس کو خطے سمیت پوری دنیا اور پاکستان میں اس وقت کووڈ کی صورتحال، کووڈ کی نئی اقسام، ان کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات اور ویکسینیشن کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کووڈ کی نئی قسم سے پاکستان کو بظاہر کوئی خطرہ نہیں کیونکہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی مکمل طور پر اور 95 فیصد آبادی جزوی طور پر ویکسینیٹڈ ہے. 5 سے 12 سال کے تین کروڑ 50 لاکھ بچوں میں ویکسینیشن کی شرح 25 فیصد ہے جبکہ اس کو آئندہ مہینوں میں 100 فیصد کر دیا جائے گا۔ پاکستان میں انفیکشن کی اوسط شرح 0.2 سے 0.5 فیصد ہے اور گزشتہ 15 ہفتوں سے کووڈ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ کووڈ-19 کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے باڈر پر مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈوں پر رینڈم سامپلنگ کی شرح بڑھا کر 2 فیصد کر دی گئی ہے اور متاثرہ ممالک سے آنے والے ہوائی جہازوں کی فیومیگیشن کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سکریننگ بھی مزید مؤثر بنائی گئی ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کے اقدامات اور وزیرِ اعظم کی خصوصی توجہ کی بدولت پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس میں جینوم سرویلنس یقینی بنائی گئی ہے جسکی بدولت بہت جلد وائرس کی نئی قسم کی نشاندہی ممکن ہوتی ہے۔وزیرِ اعظم نے وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، NCOC حکام اور سول ایوی ایشن حکام کے کووڈ-19 کی روک تھام کے اقدامات کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں