اہم خبریں

جہانگیر ترین کو استحکام پاکستان پارٹی کی تشکیل مہنگی پڑ گئی، لیگل نوٹس ارسال

راولپنڈی(اے بی این نیوز) جہانگیر ترین کواستحکام پاکستان پارٹی کی تشکیل مہنگی پڑ گئی ،لیگل نوٹس ارسال ،استحکام پاکستان تحریک نے جہانگیر ترین اور علیم خان کو پارٹی نام اور منشور استعمال کرنے پر لیگل نوٹس بھیج دیا۔سات دن کے اندر نام تبدیل نہ کرنے پر قانونی چارہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔لیگل نوٹس میں استحام پاکستان کا نام اور منشور چرانے کا الزام عائد کیا گیاجہانگیر ترین کے اس عمل سے تحریک استحکام تحریک کی پہچان مجروح ہوئی، لیگل نو ٹس میں کہا گیا کہ نام اور منشور استعمال کرنا الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی ہے، 7 دن میں نام تبدیل کیا جائے ورنہ کریمنل اور سول کورٹ میں قانونی کاروائی کیلئے چارہ جوئی کریں گے۔

متعلقہ خبریں