لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ میںوزیر آباد میں پی ٹی آئی جلوس پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔عدالت نے وزیر آباد فائرنگ کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر رکھی تھی ۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی حکومت اور نگران حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
