اہم خبریں

جے یو آئی کے ناظم لٹ گئے،ڈاکو فارم سے لاکھوں مالیتی 36 جانور لے کر فرار

ڈیرہ اسماعیل خا ن(ا ے بی این نیوز)جے یو آئی کے ناظم ملک ذین ڈار کے والد جے یو آئی کے سابق ناظم یونین کونسل نمبر2ملک مشتاق احمد ڈار کے موضع ملیکھی میں واقع فارم سے ڈالہ میں سوار 8ملزمان فارم ملازم کو باندھ کر فارم سے 4دنبے 6بھیڑوں سمیت36جانور لے گئے، پروآ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 8نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں واقع موضع ملیکھی میں جے یو آئی کے ناظم ملک ذین ڈار کے والد جے یو آئی کے سابق ناظم یونین کونسل نمبر2ملک مشتاق احمد ڈارکے فارم پر رات کے وقت آٹھ مسلح ملزمان داخل ہوئے انہوں نے فارم کے ملازم کی آنکھوں پر اور ہاتھوں پر پٹی بابندھ دی اور فارم پر موجود 36جانور لے گئے ، تھانہ پروآ میں ملک مشتاق احمد ڈار نے اس واقعہ کی رپورٹ نامعلوم آٹھ ملزمان کیخلاف 382PPcکے تحت درج کرا دی ہے ۔

متعلقہ خبریں