ڈیرہ اسماعیل خان(اے بی این نیوز )چودھوان میں چھٹی پر گھر آنے والے 23سالہ ایف سی اہلکار کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،بھائی کی رپورٹ پر چودھوان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ز محلہ موسی زئی چودھوان میں گزشتہ رات کے وقت چھٹی پر گھر آنے والے 23سالہ ایف سی(فرنٹیئر کور بلوچستان) کے ملازم عادل شاہ ولد عبدالرحمن شاہ کو کام سے واپس گھر آنے کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگئے ، تھانہ چودھوان میں مقتول کے بھائی سعید الرحمن شاہ نے اس واقعہ کی دعویداری نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرائی ہے جس میں کہا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے صرف میرا بھائی ایف سی میں سرکاری ملازم تھا۔
