اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں تین مرتبہ آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ملک سے باہر جانے کی پیشکش ہوئی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بیرون ملک جانے کی پیشکش کے باوجود آصف زرداری نے انکار کردیا۔سلیم مانڈی والا نے کہا کہ آصف زرداری کے کیسز کراچی شفٹ نہیں ہوئے اورنہ ان کا کیس کراچی شفٹ ہوا ہے۔