اہم خبریں

خوفزدہ ٹیسٹ ٹیوب پارٹیاں ملک کو اقتصادی ہارٹ اٹیک سے نہیں بچاسکتیں،شیخ رشید

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سابق وفاقی وزیر وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کی نظریں عدلیہ پرلگی ہوئی ہیں عدلیہ ہی الیکشن کرواسکتی ہےچوروں سےنجات دلواسکتی ہےملک کوبحرانوں سےنکلواسکتی ہےاور اورسیزکوووٹ کاحق دلواسکتی ہےساری قوم9مئی کےواقعے کی مذمت کرتی ہےاورشہداکی عظمت کوسلام پیش کرتی ہےلیکن کسی کو بھی9مئی کےواقعےکوالیکشن بیانیہ نہیں بناناچاہیے۔دومہینے کی حکومت بارہ مہینے کا بجٹ100مشیر اور وزیر معاشی صورتحال انتہائی خطرناک حکومت عوام میں جانے سے خوفزدہ ٹیسٹ ٹیوب پارٹیاں ملک کو اقتصادی ہارٹ اٹیک سے نہیں بچاسکتیں ڈیفالٹ کی تلوارسرپرلٹک رہی ہےوزیراعظم بےمقصد سیروسیاحت کےدورےکررہےہیں اورہمارےکیےہوئےکاموں کاافتتاح کررہےہیں۔کراچی کےلوگ سب سےزیاد باشعورہیں مئیرکےالیکشن میں انکےساتھ ہاتھ ہونےجارہاہےالیکشن سےپہلےسعودی عرب میں مقیم لاکھوں برمیوں کوپاکستانی پاسپورٹ نہ دیاجائےاس سےووٹوں میں اندارج کی سازش ہوسکتی ہےغریب نےصنعت کارنےاورIMFنےبجٹ کومستردکردیاہےمیڈیاکوجتنی پابندیاں لگائیں گےاُتنایہ پشتائیں گے،کیرم بورڈکھیلنےسےنہ اندرونی دباؤاورڈیپریشن دورہوتاہےبلکہ قوم کوپتاچل جاتاہےیہ بےاختیارہیں اوراختیارکہیں اورہےالیکشن سےپہلےنادراکےچیرمین کوہٹانااوراُسکوECLمیں ڈالناولڈکپ سےپہلےPCBکاپھڈاڈالنا لمحہ فکر ہےووٹوں کےاندارج کا وقت ہےساری نادراکی ٹیم کو بدلناسازش کی کڑی ہو سکتی ہے

متعلقہ خبریں