کراچی (اے بی این نیوز)سمندری طوفان بپرجوائے کی غضب ناک لہروں کا شکار ہو کر دو کشتیاں الٹ گئیںپاک بحریہ کا سنہرا کارنامہ، بپھری سمندری لہروں کے باعث الٹی ہوئی کشتیوں سمیت 22 افراد کی زندگیاں بچا لیںپاک بحریہ کے ہنگامی ردعمل یونٹ نے کشتیاں الٹنے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی پاک بحریہ کے جہاز نے گہرے پانی میں الٹی ہوئی کشتیوں تک رسائی حاصل کی پاک میرینز کے جوانوں نے ہنگامی تلاش اور امدادی آپریشن سرانجام دیاپاک میرینز کے جوانوں نے سمندری لہروں سے لڑتے ہوئے تمام ماہی گیروں کو زندہ بچا لیاپانی اور خوراک کی کمی کا شکار ماہی گیروں کو پینے کا صاف پانی، خوراک اور طبی امداد فراہم کی گئیجہاز کی مدد سے کشتیاں سیدھی کر کے ساحل پر ماہی گیروں کے سپرد کر دی گئیں۔
