اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کو چیئرمین این ڈی ایم اے نے سمندری طوفان بپرجوائے سے نمٹنے کے لئے تیاریوں سے آگاہ کیا۔
