اہم خبریں

بارکھان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

بلوچستان (  اے بی این نیوز ) بارکھان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل بارکھان میں منگل کی صبح ایک زور دار دھماکا ہوا۔ لیولز بارکھان کے مطابق دھماکا ہن ندی کے قریب لنک روڈ میں نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا ہے۔لیوز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پہنچی۔امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں جانبق افراد کی شناخت سلیمان اور مدو خان کے نام سے ہوئی جو بارکھان کے رہائشی تھے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں