اہم خبریں

غیر قانونی کرنسی ایکسچینجز کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون کا گھیرا تنگ

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی گوجر خان میں بڑی کاروائی،غیر قانونی منی چینجر سے تقریباََ ۹ کروڑ ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیرقانونی کاؤنٹر B پر کرنسی کی خرید و فروخت میں ایک لیگل کرنسی ایکسچینج “ ایزی ایکسچینج” کے ملازمین ملوث نکلے۔ ملازمان لیگل دکان کے علاوہ دوسری جگہ غیر قانونی کاؤنٹر پر غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت کر رہے تھے۔ ایزی ایکسچینج کا ایک ملازم کیشیر عبدالباسط غیر قانونی کاؤنٹر جبکہ دوسرا اتوار کے دن دکان کا سسٹم بند کر کے out of book غیر قانونی سرگرمی میں مصروف تھا۔ برآمد کی گئی ملکی اور غیر ملکی کرنسی میں امریکی ڈالر برطانوی پاؤنڈ، یورو، ملائیشین رنگٹ ،قطری ریال ،سعودی ریال، اور اماراتی درہم وغیرہ شامل ہیں۔ ایزی ایکسچینج کی برانچ سے out of book کرنسی برآمد ہوئی جیسے قبضہ میں لے لیا گیا۔ کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی جائے گی. ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے گوجر خان ریلوے روڈ پر چھاپہ مارا جو کے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔ ملازمان نے سرسری دریافت پر انکشاف کیا کہ یہ ایزی ایکسچینج کے ملازم ہیں جو کے ایزی ایکسچینج کے برانچ مینیجر محمد رضوان اور ڈائریکٹر شاہزیب جمیل کے کہنے پر انہی کے پیسوں پر کام کر رہے تھے۔جس کی نشاندہی پر ایزی ایکسچینج کو بھی چیک کیا گیا جو کے بروز اتوار سسٹم کے بغیر کرنسی کی خریدوفروخت میں غیر قانونی طور پر ملوث پایا گیا دکان متذکرہ کی کیش سسٹم سے زیادہ نکلی۔ جسے قبضے میں لے لیا گیا۔ موقع پر موجود ملازمان عبدلباسط، قیصر عباس جعفری، محمد رضوان برانچ مینیجر اور مالک و ڈائریکٹر شاہزیب جمیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں