اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومتی دعوؤں کے برعکس آئی ایم ایف آئندہ مالی کے بجٹ سے مطمئن نہ ہوسکا،آئی ایم ایف کا آئندہ بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ،آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹیکس ہدف پر تحفظات کا اظہار کردیا ،آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کی کوششیں ناکافی قرار دے دیں ذرائع خزانہ ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اقدامات ناکافی قرار دے دیے،پاکستان ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے اقدامات کرے،آئندہ بجٹ میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 9200 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے
