اسلام آباد (اے بی این نیوز )وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ ،وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے وزیراعلی سندھ سے سمندری طوفان کی صورتحال پر گفتگو وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے وفاقی حکومت اور وزارت مواصلات کی جانب سے سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا شکریہ ادا کیا ، مولانا اسعد محمود نے اس مو قع پر کہا کہ سندھ حکومت کو اللہ اس مشکل کی گھڑی میں کامیاب کرے، وزارت مواصلات سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، امت مسلمہ کی دعائیں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں، اللہ مشکل آسان کرے،این ایچ اے سندھ کا عملہ قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے میدان میں موجود ہے۔
