اہم خبریں

بلوچستان،ضلع بولان کےعلاقے مچھ کے قریب سے تین لاشیں برآمد

بولان(نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع بولان کےعلاقے مچھ کے قریب سیاحتی مقام قابوئی سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایس ایچ او مچھ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، تاہم لاشیں پرانی اور مسخ شدہ نہیں ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو عملے کی مدد سے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، اور لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں