اہم خبریں

سمندری طوفان بیپر جوائے کے اثرات، کیٹی بندر کے 2دیہات زیر آب آگئے

ٹھٹھ(نیوز ڈیسک) سمندری طوفان بیپر جوائے ،منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ،بلند سمندری لہروں نے سندھ کے دیہاتوں کو ڈبو دیا۔ سمند میں تغیانی کی وجہ سے ٹھٹھ میں 2 حفاظتی بند ٹوٹ گئے کی وجہ سے پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہو گیا اور جس کے باعث کیٹی بندر کے 2دیہات زیر آب آگئے۔بند ٹوٹنے کی وجہ سے گوٹھ رئیس احمد علی جت، گوٹھ حیات جت کے 145سے زائد کچے گھر ڈوب گئے، رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ۔ سمندری طوفان کے پیش نظر بلوچستان انتظامیہ بھی سرگرم ، ساحلی علاقوں میں دفعہ 144نافذ ، ماہی گیری، کشتی رانی اور سمندری حدود میں داخلے پر پابندی عائد ہے ۔

متعلقہ خبریں