اہم خبریں

چادر چاردیواری کی بےحرمتی اورخواتین کی تضحیک شعلہ جوالہ بن جائے گی،شیخ رشید

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں چادر چاردیواری کی بےحرمتی اورخواتین کی تضحیک بلوچستان اورKPKکیطرح شولہ جوالہ بن جائےگی اب پنجاب بھی سرفروشوں کاصوبہ ہوگاوطن اورکفن میں سےایک کاانتخاب کرےگا۔ن لیگ دفن ہوگیPDMپرکوئی فاتحہ نہیں پڑھےگاکل کی ملاقات اہم تھی عدلیہ بھی اہم فیصلے دےگی الیکشن ہرقیمت پرہوکررہیں گے۔کراچی میئرکےالیکشن میں حافظ نعیم کےخلاف دبئی میں خریدوفروخت کی کیش منڈی لگ گئی ہے کیش گروپ جیتےگاپنجاب میں سیاسی بٹوراے پرکام شروع ہےالیکشن60یا90دنوں میں ہوںپی ڈی ایم ٹوٹےگی نون اورپیپلزپارٹی آمنےسامنے ہوں گی ۔آصف زرداری کی بیماری شہباز شریف کی کمر درد کے پیچھےہمیشہ سیاست چھپی رہی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹشین دائرکررہاہوں پانچ مرتبہ پولیس میرےگھروں پرسمیت والدہ کےگھرپربغیر کسی وارنٹ داخل ہوکرتوڑ پھوڑکی اورمیرےملازمین کےبازوتوڑدیےتیسری مرتبہ میری گاڑیاں لےگئےجوسپرداری کے باوجود واپس نہیں دے رہے گھڑیاں ٹیلی فون لائسنسی اسلحہ اورمیرا کیش بھی لے گئے۔

متعلقہ خبریں