فیصل آباد (نیوزڈیسک) فیصل آباد میں مسافر بس کا ٹریکٹرٹرالی سے تصادم ، 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یہ ٹریفک حادثہ فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں پیش آیا ،جہاں پاک پتن سے اسلام آباد جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا ئی جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں ،ریسکیو ٹیموں نے انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ تمام کا تعلق اوکاڑہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تھا ۔
