اہم خبریں

بجٹ غریب پرورنہیں، چیئرمین پی اے سی نورعالم خان حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہبجٹ پر بحث جاری ہے مگر وزرا موجود ہی نہیں سیدھی بات کروں گا پالش کرنا مجھے نہیں آتا وزراء صرف لمبی لمبی گاڑیوں میں نظر آتے ہیں یہاں نہیں اس بجٹ میں عوام کےلیے کیا ہے کچھ بھی نہیںیہ ماضی کے بجٹ کی طرح ایک معمول کا بجٹ ہے کرسی پر ہر چیز اچھی لگتی ہے اپوزیشن میں بری لگتی ہے اس بجٹ میں غریب عوام کےلیے کچھ نہیں ہے کسان کو کچھ نہیں دیا یوریا پیدا کرنے والے فیکٹری مالکان کو فائدہ دیا ۔ گاؤں میں بیٹھا کسان تمام مراعات سے محروم ہے۔میرے دوستوں نے بجٹ کو بہت اچھا کہا اور مجھے حیرانی ہو ئی مجھے یہاں وزراء نہیں مگر ان کی لینڈکروزر نظر آتی ہیںمیں ان وزراء کو کہتا ہوں کہ جب آپ کرسی پر ہوتے ہیں تو آپ کو سب بڑا اچھا لگنا شروع ہو جاتا ہےیہ بتائیں کہ غریب بندے کو انہوں نے دیا ہی کیا ہےآپ نے زراعت سے متعلق غریب کو کچھ نہیں دیا یوریا فیکٹری مالکان کو سب کچھ دیا ہےآپ تنخواہوں کی بات کرتے ہیں مگر رہڑی والے کا کون سوچے گا22 گریڈ کے افسران 6 لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں جبکہ مراعت علیحدہ ہیںبجلی کے محکمے والوں کو فری بجلی ملتی ہے مگر غریب آدمی نے بل ادا کرنا ہوتا ہےآپ پینشن میں 761 ارب روپے دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں