لاہور (نیوز ڈیسک)عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست پر سماعت جسٹس شمس محمود مرزا کریں گے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو برابر ائیر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے ، عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر نشر کرنے سے روکا جا رہا ہے، یہ توہین عدالت ہے، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی استدا کی ہے ۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن مطل کر دیا تھا ۔
