کراچی(نامہ نگار)سابق چیف جسٹس وفاقی شریعت عدالت جسٹس آغا رفیق لُٹ گئے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے درخشاں فیز 5 شاہین سگنل پر مسلح افراد کی لوٹ مار،سابق وفاقی شریعت عدالت چیف جسٹس آغا رفیق کو فیملی کے ہمراہ لوٹ لیا، ذرائع کے مطابق ملزمان سابق چیف جسٹس آغا رفیق کی فیملی سے موبائل فون اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان نے سگنل پر سابق چیف جسٹس کی گاڑی سمیت انتظار کرنے والی متعدد گاڑیوں کولوٹا۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی عدم دستیابی کے باعث ملزمان چیف جسٹس سمیت متعدد شہریوں کو لوٹ کرفرار ہوگئے۔
