اہم خبریں

چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ، ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ ،سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو آج جیل سے جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گاجوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کی عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گااینٹی گرپشن چوہدری پرویز الٰہی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔سیشن کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن کی اپیل منظور کررکھی ہےایڈیشنل سیشن جج نے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے حکومتی اپیل منظور کی تھی ۔اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا تھا عدالت نے پرویز الہی کو متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں