اہم خبریں

سپریم کورٹ، الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(اے بی این نیوز )سپریم کورٹ پنجاب میں الیکشن فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اور ریو آف ججمنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا خصوصی بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل عدالت نے پاکستان بار، اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے سپریم کورٹ نے تاحال وفاقی حکومت کی لارجر بینچ کی استدعا مسترد کر رکھی ہے چیف جسٹس نے سماعت کیلئے لارجر بینچ کے بجائے 3 رکنی بینچ ہی برقرار رکھا ہے سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو فیصلہ جاری کرتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھاالیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دائر کی تھیالیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے انتخابات میں تاریخ دینے پر اعتراض اٹھایا تھااٹارنی جنرل ریو اینڈ ججمنٹس ایکٹ پر حکومتی موقف سے عدالت کو آگاہ کریں گے

متعلقہ خبریں