اہم خبریں

فریال تالپور کا خواتین کیلئے پنک ٹیکسی منصوبہ لانے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے خواتین کے لیے پنک ٹیکسی کا منصوبہ لانے کا اعلان کردیا۔فریال تالپور نے آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان بیت المال کے تحت یتیم بچیوں اور بیواوں کی معاونت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کو خود مختار بنانے کی کوشش کی ہے، ہم خواتین کے حقوق کے لیے لڑے ہیں۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت کے بعد ان کیلئے پنک ٹیکسی کا منصوبہ بھی لارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ خواتین کو خودمختار بنانے کی کوشش کی، تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کو وظیفہ دیا جائے گا۔فریال تالپور نے یہ بھی کہا کہ میں محکمہ بیت المال کی کوششوں کو سراہتی ہوں، جو ضرورت مندوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ خواتین کو حقوق ملیں، ہمارا مذہب بھی ہمیں یہ سبق دیتا ہے، تعلیم بے حد ضروری ہے، خواتین کو اس پروگرام سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان ایک جیسا ہے، چاہے امیر ہو یا غریب، پیپلز پارٹی کی فلاسفی اور آئیڈیالوجی ہر انسان کیلئے ہے، ہماری ہمیشہ سے کوشش ہے کہ لوگوں کی خدمات کی جائے۔

متعلقہ خبریں