تھوراڑ(اے بی این نیوز ) تھوراڑ گلہ اندروٹ کے مقام پر سکول وین حادثہ، حادثے میں ایک ہی گھر کے تین بہن بھائیوں میں بچی خورین جاں بحق دوسرے دو بچے زخمی، مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔اپنی مدد اپ کے تحت گہری کھائی سے زخمیوں کو ریسکیو کیا۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کی شفٹ کی گاڑی حسب معمول بچوں کو پک کرنے گئی لیکن گلہ موڑ پر حادثے کا شکار ہو گی جس میں ایک بچی خورین جاں بحق جبکہ اس کے چھوٹے بہن بھائی زخمی ہیں ڈرائیور جواد اور اس کی کزن بھی زخمی ہیں اور راولاکوٹ شیخ ذائد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گی عوام کی بڑی تعداد اور پرائیویٹ ایمبولینس نے زخمیوں کو ریسکیو کیا شفٹ کی گاڑی میں ٹوٹل ڈرائیور سمیت پانچ افراد تھے جن میں ایک ہی گھر کے تین بچے تھے جن میں سے ایک بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔
بچوں کے والد سعودی عربیہ میں ملازمت کرتے ہیں ۔اس مو قع پر عوام علاقہ ٹرانسپورٹ خضرات انجمن تاجران نے کہا کے اس روڈ پر سفیٹی وال نہ ہونے کی وجہ سے اے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں جس پر محکمہ شاہرات نوٹس لے اور سفیٹی وال بیریر کی تعمیر کو یقینی بنایا جاے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جاے گا ۔
