اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج میں نے قوم سے اپنا وعدہ پورا کردیا، روس سے خام تیل کا کارگوپاکستان پہنچ گیا ہے آج تبدیلی کا دن ہے ۔
آج میں نے اپنی قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے. مجھے یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی پہلی خام تیل کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے اور اسے کل بحری جہاز سے اتارنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا.
آج کا دن تاریخ میں ایک تاریخی تبدیلی کے…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 11, 2023
آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی ،روس کا پہلا رعایتی خام تیل کا کارگو کراچی پہنچ گیا ہے ،کل سے تیل کی ترسیل شروع ہو جائیگی، آج ایک تبدیلی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوشحالی و اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں،یہ پاکستان کے لیے روسی تیل کا پہلا کارگو ہے ،اس سے پاکستان اور روس کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا میں تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے ۔