اہم خبریں

حکومت نے روس سے تیل لانے کا وعدہ سچ کرکے دکھایا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوزڈسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے روس سے تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کرکے دکھایا ہے ، اس کہتے ہیں عوام کی سچی خدمت ۔


آ ج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، یہ ہے عوام کی سچی خدمت۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف عوام سے کیے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں ،ایک سال کی مخلصانہ محنت رنگ لا رہی ہے۔ واضح رہے کہ خام تیل لے کر روس کا پہلا جہاز پاکستان پر پہنچ گیا ۔

متعلقہ خبریں