اسلام آباد(اے بی این نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید کی اے بی این نیوزسے خصوصی گفتگواے بی این نیوز کا سینیٹر مشاہد حسین سید سے روس سے خام تیل پاکستان آنے سے متعلق سوال کہا کہ دیر آئد درست آئد، ہمیں یہ کام پہلے کرلینا چاہئے تھا، سینیٹر مشاہد حسین سید کا جواب۔یہ کام باقی ممالک کررہے ہیں، بھارت امریکہ اور روس دونوں جگہوں سے فایدہ اٹھا رہاہے،یہ بھی بڑا اچھا ہوا ہے کہ یہ ٹرانزیکشن ڈالرز میں نہیں ہوئی،ہمارا توانائی کا مسئلہ روس یا ایران سے حل ہو سکتا ہے،ہمیں چاہئیے اس کو آگے لے کر چلیں اور ہمت حوصلہ کریں،پرواہ نہ کریں کہ کون ناراض ہوتا ہے،وہ خود تیل ان سے لے رہے ہیں، ان کے اپنے دوہرے معیار ہیں، ہم وہ کام کریں جو ہمارے ملک اور عوام کے لئے فائدہ مند ہے…
