راولپنڈی (اے بی این نیوز)فوڈ اٹھارٹی کی بڑی کاروائی 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ممنوعہ چائنہ سالٹ سے بھرا ٹرک پکڑ لیاراولپنڈی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 1250 کلو چائنیز سالٹ برآمد۔خفیہ اطلاعات پر راول ٹاؤن 2 میں چائنیز سالٹ سے بھرا ٹرک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ممنوعہ سالٹ کو گنج منڈی سے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ضبط کیے گئے چائینز سالٹ کی مالیت 18,00000 روپے بنتی ہے۔مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی فروخت پر پنجاب بھر میں پابندی عائد ہے۔چائنیز سالٹ کا استعمال معدے، انتڑیوں اور دیگر موذی امراض کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ صحت دشمن عناصر کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔