اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ2023-24 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا،اپوزیشن کی طرف بجٹ 2023-24 پر عام بحث کا سلسلہ شروع کیا جائیگا بجٹ پر بحث کا سلسلہ ایک ہفتہ جاری رہے گا، اس میں کٹوتی کی تحاریک پیش کی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ بجٹ منظوری کا عمل جون کے تیسرے ہفتے میں شروع کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹسز ، وقفہ سوالات، سمیت دیگر معمول کا ایجنڈا معطل رہے گا۔
