اہم خبریں

ہم نے پنجاب میں بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نےکہاہےکہ پنجاب میں بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا ہم نے اچھے کاموں میں اپوزیشن کو شامل کیا لیکن نون لیگ والے غلط کاموں کے ماہر ہیں برے کاموں کے نون لیگ والے بادشاہ ہیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اورانہیں کوئی روکنے والا بھی نہیں ہے -5،10برس کے بعد یہ آتے ہیں اور پچھلی ساری تباہی کر کے چلے جاتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیااس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے نئی عمارت کاباقاعدہ افتتاح کیااور خصوصی دعا کی گئی ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ نئی اسمبلی میں اگلے 100سال کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے500ارکان کی گنجائش موجود ہے۔200افراد کیلئے Ayes Lobby اور 200افراد ہی کے لئے Noes Lobby بنائی گئی ہے۔سپیکر چیمبر افسران،میڈیا اوروزیٹرز کیلئے 800افراد تک کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی اسمبلی میں وزیراعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزراء اور لیڈر آف اپوزیشن کیلئے سیکرٹریٹ بلڈنگ میں دفاتر بنائے گئے ہیں۔ 3کمیٹی روم اورایک کانفرنس روم کے علاوہ لائبریری اورکیفے ٹیریا کی بھی سہولت موجو دہے۔ 400 گاڑیوں کی پارکنگ رکھی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ نون لیگ کی ٹرین تباہی اور بربادی کی ٹرین ہے جس طرح قیام پاکستان کے وقت آخری ٹرین آئی تھی جو آدھی کاٹی ہوئی تھی، اس طرح کی ٹرین ہے نون لیگ کی ،پاکستان کی تاریخ میں عمران خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں سب سے زیادہ قانون سازی ہوئی ہے،دین کی خدمت کے لئے قانون سازی عمران خان،پی ٹی آئی اور ہمارا اعزاز ہے ، دنیا کی بے شمار اسمبلیاں 300 برس میں بنی ہیں لیکن کسی بھی اسمبلی میں پولیس نہیں گھسی،برٹش اسمبلی ویسٹ منسٹر میں ایک دفعہ ایک قتل ہوا تھاجو ایک بد نما داغ بن گیا تھا، ہمارے ہاں قتل تو نہیں ہوا لیکن اس سے کم نہیں ہوا، ہمارے بھاگے ہوئے ڈپٹی سپیکر اور نون لیگ کے کرتا دھرتا کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں پولیس آئی، کبھی پولیس اسمبلی کے اندر آ ہی نہیں سکتی اور اس طرح آکر حملہ آور نہیں ہو سکتی اس حملے کی آڑ میں نون لیگ کے پرائیویٹ ورکراور غنڈوں نے آکر اسمبلی میں اودھم مچایا اور خواتین کو زخمی کیا، ایک رکن اسمبلی آسیہ بی بی شدید زخمی ہوئیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ صحت یاب ہوئیں ، پنجاب اسمبلی کے اندر پولیس کے گھسنے کا واقعہ کسی صورت نہیں بھلایا جا سکتا ،پنجاب اسمبلی میں پولیس کا گھس آنا اور ہنگامہ آرائی تاریخ کا سیاہ باب ہے، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ ن لیگ کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور یہ تاریخ کا حصہ رہے گا ، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے اللہ تعالیٰ نے راہ ہموار کی، اللہ تعالیٰ نے لا کر بٹھا دیا، خدمت کا موقع ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ،ترقی کی ٹرین جہاں چھوڑی تھی دوبارہ وہی سے آکر چلائی ہے، اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل کیلئے 10/15 سال انتظار کرنا پڑا، کام ہو تو شکر ادا کرتے ہیں، نہ بھی ہو تو شکرمیں کمی نہیں آتی ،مجھے کیا پتہ تھا کہ اللہ تعالیٰ وزارت اعلیٰ کا منصب عطا کرے گا 1938 میں پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت بنی، سپیکر بنا تو پہلے مسجد بنوائی، اسمبلی کی نئی عمارت کا سنگ بنیا د رکھا اور افتتاح کا اعزاز بھی اللہ نے عطا کیا،اسمبلی کی نئی عمارت کے لئے چیف آرکیٹیکٹ زارا کا ڈیزائن منتخب ہوا، این سی اے کی ٹیم نے سٹیٹ آف دی آرٹ گنبد بنوایا ، ترک ماہرین نے اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے گنبد کو عجوبہ قرار دیا، اسمبلی کی نئی عمارت اہم نہیں، قانون سازی اہمیت کی حامل ہے ،ختم نبوتؐ، ناظرہ اور ترجمہ قرآن، متحدہ علما بورڈ اور ختم نبوتؐ یونیورسٹی ایکٹ پاس کرائے، خاتم النبین ؐیونیورسٹی میں دینی علوم کے بارے میں چھپنے والی کتابیں مہیا کریں گے 1122، ایمرجنسی میں مفت ادویات،ڈاکٹروں کی تین گنا تنخواہ اور جوبلی ٹاؤن ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ کے ایکٹ بھی پاس کرائے گئے جنوبی پنجاب میں بچیوں کا سکالر 100 فیصد بڑھا دیا گیا پبلک ڈیفینڈر ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ تک عوام کو مفت لیگل ایڈ فراہم کریں گے- اسمبلی میں جتنے اچھے کام ہوں گے وہی ہمارا کریڈٹ ہو گا 10 سال تک اسمبلی کے نئے بلاک کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،اچھی سیاسی روایات کو قائم نہ رکھنا بدقسمتی ہے ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کی فضا اور اچھی سیاسی روایات قائم کی ہیں بد قسمتی سے ہمارے مخالفین نے ہماری اچھی روایات کو تباہ کیا ،اگر کوئی اچھی روایات کو فالو نہیں کرتا تو سیاستدان بدنام ہوتے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،آئی جی عامر ذوالفقار، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل، پریس سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد اقبال چودھری،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی زینب عمر، ارونا زارا، جی ایم سکندر، ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری، رائے ممتاز بابر، عاصم نواز چیمہ، زبیر لطیف، اسد ڈھلوں، ڈاکٹر عابد بودلہ، عمر سعید، ایکسیئن مریم راٹھور، عمیر مقصو د، زبیراحمد، جواد حسن، یاسر کیانی اور دیگر کو حسن کارکردگی شیلڈز دیں۔تقریب سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے بھی خطاب کیا۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، سردار حسنین بہادر دریشک، سردار آصف نکئی، سردار شہاب الدین،غضنفر عباس چھینہ، مرادراس،دیگر وزراء، ارکین اسمبلی، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، ڈی جی پروٹوکول پنجاب عنصرنذیر اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں