لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستا ن تحریک انصاف کے نائب صدر سینیٹر اعجازچودھری نے کہا ہے کہ نیا سال چوروں اور لٹیروں سے نجات کا سال ہوگا، پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی ، عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی بحران سے نکلے گا،نیا سال اہل وطن کیلئے خوشیاں لائے گا پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،انہوں نے کہاکہ نیا سال امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات کا سال ہے، چوروں کا ٹولہ پی ڈی ایم نامی اس گروہ کا بیانیہ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں جسے قوم ردی کی ٹوکری کی نذر کرچکی ہے، پی ڈی ایم کی پوری سیاست انتخاب سے فرار کی کوششوں تک سکڑ چکی ہے، قومی خزانے پر ڈاکہ ڈال کر ملک سے فرار ہونے والوں کو این آر او ٹو کا لالی پاپ دیکر مسندوں پر بٹھایا گیا،انہوں نے کہا کہ 12 سو ارب روپے کا ڈاکہ حلال کرنے کیلئے رجیم چینج کے سازش کاروں نے نیب کی بربادی کی اور اپنے کیس معاف کروایں۔