پشاور (نیوز ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختو نخوا کی طرف سے پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن پشاور کے مطابق مردان میں سابق صوبائی وزیر عاطف خان اور پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے مجاہد خان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔چھاپے کے وقت عاطف خان اور مجاہد خان گھروں پر موجود نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ظاہر شاہ طورو، امیر فرزند کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ظاہر شاہ طورو اور امیر فرزند بھی گھروں میں موجود نہیں تھے۔علی محمد خان کو بھی اسی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق عاطف خان، ملک شوکت، علی محمد سمیت تمام اراکین اسمبلی پر محکمہ فشریز میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔
