مظفر آباد(اے بی این نیوز)محکمہ خوراک آزادکشمیر میں ایک ارب روپے سے زائد آٹا سکینڈل پر تحقیقات کا فیصلہ،سیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار کو عہدے سے ہٹا کر انکوائری کمیٹی تشکیل، تحقیقاتی کمیٹی انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے آٹا سکینڈل کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق طور پر وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات کے بعد انکوائری کمیٹی کے قیام کیلئے تمام تر پراسیس مکمل کر لیا گیا۔محکمہ خوراک میں ایک ارب روپے کے آٹا سکینڈل پر تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری،نوٹیفکیشن اجرائیگی کے ساتھ ہی سیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔چارج چوہدری رقیب سیکرٹری سپورٹس کے حوالے کرنے کے بعد انکوائری کمیٹی اس سارے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں قصور وار افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔آئندہ چند دنوں میں مزید سیکرٹریز حکومت کے حوالے سے بھی تحقیقات متوقع ہیں۔
