کراچی(اے بی این نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں بڑے عرصے کےبعد لیاری گینگ نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، لیاری میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث ملزم گرفتارلیاری گینگ کو دوبارہ متحرک کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتاردو طرفہ فائرنگ تبادلے کے نتیجے میں لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ کا کارندہ کبیر عرف جھینگوں زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرارملزم لیاری میں موجود عوام کو دوبارہ گینگ وار گروپس کے متحرک ہونے اور جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیتا تھاملزم مختلف ویڈیوز اور آڈیو پیغام کے ذریعے لیاری کے شہریوں سے غلیظ زبان کا استعمال اور دھمکاتا بھی تھا۔ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز برآمدملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ تھانہ کلری کی حدود میں پیش آیا۔ ملزم سول ہسپتال منتقل ، ملزم کے خلاف مقدمات درج، مفرور ساتھی کی تلاش جاری، ملزم کا سابق کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے
