کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کی حکمت عملی فائنل کر لی۔ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور سیاسی قوت سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی بلدیاتی امیدواروں کا کنونشن ہوگا جہاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے۔ 6،7،8 جنوری کو شہر کے 25 مختلف علاقوں میں میگا عوامی رابطہ کیمپ لگائے جائیں گے، انتخابات سے قبل پی ٹی آئی ویمن ونگ کے کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا ،انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی شہر میں بڑا جلسہ بھی کرے گی۔