اسلام آباد (اے بی این نیوز )حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے لیے سیلز ٹیکس کی چھوٹ میں جون 2023 تک منظوری دے دی،پوائنٹ آف سیل پر لیدر اور ٹیکسٹائل کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی،کافی ہاوسز،شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5 فیصد ٹیکس عائد،ٹیکس ڈیبٹ کا کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگی پر ہو گا ،الیکٹر پاور ٹرانسمیشن سروسز پر 15 فیصد ٹیکس کی تجویز،کاٹج انڈسٹری اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل،آئی ٹی ویسٹ ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ پر ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی،نان فائلرز پر کیش نکالنے پر اعشاریہ 6 فصد ود ہوڈنگ ٹیکس عائد،چاول کپاس کے بیچ اور ایڈیبل ائل پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 1 فیصد اضافہ،کمرشل امپورٹرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.5 فیصد کا اضافہ،بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی پر 1 سے 5 فیصد ود ہولڈنگ کر دیا گیا ،آئی ٹی کے شعبے اور برآمد پر 2026 تک 0.25 فیصد ٹیکس نافذ رہے گا ،توانائی سے مطابقت نہ رکھنے والے فی پنکھا دو ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہو گی۔
