وزیرستان(نیورز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا ،کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق لڑکا بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک لینڈ مائن سے پاؤں ٹکرا گیا جس کی وجہ دھماکا ہوا ۔یہ واقعہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے چنار رغزئی میں ہوا ۔دوسری طرف لکی مروت میں شہباز خیل پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید کردیا۔
