کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بیروزگاری سے تنگ ویٹر نری ڈاکٹروں نے اپنی اسناد جلادیں ۔ تفصیلات کے مطابق بے روزگار ویٹر نری ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے باہرمظاہرہ کیا اور احتجاجااپنی اسناد بھی جلا ڈالیں ۔ احتجاج میں شام سینکڑوں ڈاکٹرز نے کہا کہ طویل عرصے سے بے روزگار ہیں ،ماضی میں بھی کئی بار احتجاج کیے لیکن نوکری نہیں ملی ، کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آج نوبت فاقہ کشی تک آپہنچی ہے حکومتی ویٹنری ڈاکٹروں کے لیے نوکری کا اعلان کرے۔
