اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت نے مالی سال 22/23 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو چار سو ارب روپے جاری کئے، طلبا کے اسکالرشپ پروگرام کیلئے چھ ارب چالیس کروڑ روپے جاری کئے گئے،حکومت نے مارچ میں نیشنل کلین ایئر پالیسی لانچ کی،شجرکاری مہم کے دوران 181 ملین سے زائد درخت لگائے گئے، اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان بیت المال کو چھ ارب روپے جاری کئے گئے،ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے 1.6 ارب روپے جاری کئے گئے،آئی ٹی کی برآمدات 1.94 بلین ڈالر رہیں۔
