اسلام آباد(اے بی این نیوز)جوائنٹ سیکرٹری وزارت صحت کے زیر استعمال گاڑیوں میں پٹرول استعمال کا فراڈ سامنے آ گیا۔د وزارت صحت کی زیر استعمال گاڑیوں میں پٹرول کی پرچی استعمال کئے جانے کا انکشاف۔ دستاویزات کے مطابق گاڑی نمبر GAJ میں 86 ہزار روپے سے زائد کا پٹرول استعمال کرنے کی پرچی بنا لی گئی۔ گاڑی نمبر GF 465 ڈیزل کار میں بھی 57 ہزار سے زائد کا پٹرول ڈالے جانے کی پرچی بنا ڈالی۔ دستاویزات کے مطابق 12 لاکھ 35 ہزار 194 روپے کے پٹرول کی پرچیوں میں فراڈ پکڑا گیا۔
