اہم خبریں

حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا منصوبہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )عوام کو سستا پیٹرول میسر ہونے کے امکانات کم ،حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا منصوبہ ،پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں مزید 10 روپے اضافے پر غور ،پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھاکر 60 روپےفی لیٹر کرنے کی تجویز ،پیٹرولیم لیوی سے متعلق تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا، بجٹ میں پاکستان کسٹمز کے اختیارات بھی بڑھانے کا امکان، پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اختیارات کو شہروں تک بڑھایا جائے گا،، سمگل شدہ مال کیلئے شہروں میں دکانوں پر چھاپے کی اجازت ہو گی،، بجٹ میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں