اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان میں 1 لاکھ 70ہزار افغان باشندے روپوش ہونے کا انکشاف، افغا نستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد طورخم بارڈر سے 2لاکھ 80 ہزار افغانی قانونی طور پر داخل ہوئے،ایک لاکھ 10ہزار کی واپسی ، باقی غائب ، روپوش ہونے والے کئی ا فغا نیو ں کے عسکریت پسندوں سے روابط کی بھی اطلاعات، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے واپس نہ جانے والے افغان باشندے ملک کے مختلف حصوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں، روپوش ہونے والے افغانیوں کی چھان بین جاری ہے،ادھر معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جا ئیگا۔
نیزوزارت داخلہ کے حکم شہر اقتدار میں افغان نیشنلز کے خلاف کریک ڈاون فیصلہ،اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کریک ڈاون شروع کر دیا گیا،اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں سے 200 سے زائد افغانی گرفتار کر لئے گئے،تمام افغانیوں کو فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے کاررروائی کی جا رہی ہے،اسلام آباد میں قائم افغان بستیوں کا آڈٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے،
تمام افغان بستیوں کے حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ پیش کی جائے گی،9 مئی کے واقعات میں بھئ افغان نیشنل شامل تھے،شہر اقتدار میں بڑھتے ہوئے جرائم اور 9 مئی کے تناظر میں کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کا افغانیوں کی تعداد کے لئے نادرا سے بھی رابطہ،نادرا بتائے کہ اس وقت پاکستان بھر میں کتنے افغانی موجود ہیں۔
