اسلام آباد(اے بی این نیوز)مری اور گردونواح میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی مال روڈ لوہر بازا کارٹ روڈ کلڈنہ روڈ اور امتیاز شہید روڈ کے علاوہ تمام علاقے سیلاب کا منظر پیش کرنے لگے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، شدید بارش کے باعث ٹریفک جام .اکثر ندی نالے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے باعث بند ہونے کی وجہ سے بارش کے بعد خطرناک صورت حال اختیار کر گئی۔
